(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ عمران خان کے کئے ہوئے تمام وعدے جھوٹ کے پھلندے ثابت ہوئے ہیں۔عمران خان نے ملک کو نااہل،ڈاکوؤں،لٹیروں اور مافیاز کے حوالہ کردیا ہے،جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔معیشت کی تباہی کی وجہ سے موجودہ حکمران آئے روز غریب عوام پر آٹا،چینی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے عوام سمیت حکمران جماعت کے ورکرز اور ووٹرز بھی مایوسی کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد نے دفتر الخدمت الاسلامیہ بنٹر مینگورہ میں تحصیل بابوزئی،مینگورہ شہر اور جے آئی یوتھ سوات کے ذمہ داران کے اجلاسوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
Swat
