(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کالام تھانہ حملہ کیس میں سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب سمیت 6 عمائدین کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی گئی۔ احاطہئ عدالت سے تمام عمائدین کو گرفتا رکرکے تیمرگرہ جیل منتقل کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما اورسابق تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، عوامی نشنل پارٹی کے سابق صدر ملک علی رحمان، ذاکرخان، قاری خلیل، سابق کونسلرقاری قدرت علی سمیت 6 عمائدین سمیت سیکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف عید الفطر کی رات کالام تھانے پر دھاوا بولنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جس پر عمائدین نے ضمانت قبل ازگرفتار ی حاصل کرلی تھی۔
Swat
