(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ڈاکٹر انور جمال کے مطابق مزید چار افراد صحت یاب ہوگئے۔ اب تک 2944 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 2759 افراد وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سوات میں 102افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Swat
