(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی جشن آزادی قومی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب ملم جبہ اسکی ریزارٹ میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار نے پرچم کشائی کی اور ملم جبہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاکہ عمران خان کے سرسبزپاکستان کا خواب پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار 10 ارب پودے لگاکر موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پاک فوج، محکمہئ جنگلات اوراسکی ریزورٹ کے تعاون سے 6 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام کے تحت ایک ارب روپے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاگیاہے۔ کروناوائرس کے دوران کامیاب پالیسی کے باعث اب معیشت بھی بہترہورہی ہے۔ سوات کے مختلف علاقوں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔
Swat
