(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے خلاف مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مکان باغ میں مظاہرین سے اپنے خطاب میں ضلعی امیر محمد امین نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ امتِ مسلمہ کے مفاد میں نہیں۔ یہ اسرائیل کا مشرقِ وسطیٰ پر تسلط اور عرب ممالک کے خلاف بڑی سازش ہے۔ہم کسی بھی صورت میں امریکہ کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Swat
