Swat

سوات میں مختلف حادثات میں 9اافراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 9افراد زخمی ہوگئے،تحصیل مٹہ کے علاقے سربانڈہ میں فور وہیل گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گل رحمان ولد رحمانی گل، مسماۃ (ا) دختر فضل رحمن،مسماۃ (ر)دختر عالم اورمسماۃ (س) زوجہ تاجبر ساکنان سربانڈہ زخمی ہوگئے،تحصیل چارباغ کے علاقے روشن آبادمیں بھی گاڑی حادثہ کاشکار ہوگئی جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ مینگورہ بائی پاس پر رکشہ اور ڈائناگاڑی کے مابین تصادم میں ایک شخص زخمی ہوا،تحصیل مٹہ ہی کے علاقے سین پوڑہ میں سوزوکی اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔