Swat

سوات،نجی سکول عملہ، طلبہ، والدین اور سیاسی کارکنوں کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نجی سکولوں کے عملہ، طلبہ، والدین اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے سکولوں کی بندش اور اساتذہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں مظاہرین نے سکول کھولنے کے لئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں نجی سکولوں کی تنظیم اور سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں مارکیٹیں، سنیما، سیاحت اور کھیلوں کے میدان تو کھول دیے گئے ہیں، لیکن سکول تا حال بند ہیں۔ طلبہ کے روحانی والدین کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ سکولوں کی تنظیم نے اعلان کیا کہ سوات میں تمام نجی سکول کھلے رہیں گے۔ اگر انتظامیہ نے کسی سکول یا استاد کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی، تو پھر شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔