Swat

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، ڈیڈ لاک ختم ہوگیا،گذشتہ روز پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ کے سربراہی میں پی ایس ایم اے اور ڈپٹی کمشنر سوات کے درمیان مزاکرات ہو ئے، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات میں سکولوں کی کھلنے کے حوالے سے مسلۂ افہام و تفہیم سے حل کیا جایئگااور ایئندہ چند دنوں میں پی ایس ایم اے اور وزیر اعلی کے درمیان مسائل کے حل کے حوالے سے ملاقات بھی ہو گی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جایئنگے اور جن سکولوں کو سیل کیا گیا تھا ان کو ان سیل کیا جایئگا،، ملاقات میں پی ایس ایم اے کی جانب سے قانون کی پاسداری اور انتظامیہ کے ساتھ تعان کی بھی یقین دہانی کی گئی، جبکہ انتظامیہ کے جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کی حل کی بھی یقین دھانی کرائی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔