Swat

بیدرہ، تیز رفتار موٹرکار حادثے کا شکار، دو جاں بحق، پانچ شدید زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں بارات میں شامل تیز رفتار موٹر کار رکشے کو ٹکر مارنے کے بعد گھر کی دیوار سے ٹکرا کر گھر میں گھس گئی۔ نتیجتاً دو خواتین جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں کار میں سوار مسماۃ (ن)، مسماۃ(م) موقع پر جاں بحق اور کارمیں موجودنو سالہ عظمیٰ اور ڈرائیور غفران، رکشہ ڈرائیور فرمان علی اور رکشہ میں سوار علی رحمان اور جمشید شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔