Swat

مٹہ دندنئی روڈ میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقے دندنئی میں روڈ میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کے خلاف علاقے کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر آدم خان،گل عیسیٰ خان، محمد عزیز خان اودیگر مکینوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی بار دندنئی روڈ پر تارکول ڈالا گیا، لیکن ٹھیکیدار نے غیر معیاری کام کرکے کم تارکول ڈالے اورساتھ ہی شولڈر میں بھی مٹی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کے کنارے نالوں کے پشتوں میں بھی کم سیمنٹ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان اور ڈپٹی کمشنر سوات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔