(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام 26 اگست کو جماعت اسلامی کے یومِ تاسیس کے حوالے سے مختلف پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی دفترسے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 26 اگست کو مینگورہ شہر، تحصیل بابوزئی، تحصیل بریکوٹ، تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل چارباغ میں تقریبات منعقد ہوں گے۔ 26 اگست کو تحصیل بحرین اور 29 اگست کو تحصیل کبل کے سطح یوم ِتا سیس جماعت کا پروگرام منعقد ہوگا، جس کے مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان ہوں گے۔
Swat
