Swat

سیدوشریف، نرسنگ اسکول کو بی ایس سی این کے لئے مسترد کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف میں سرکاری سطح پرنرسنگ اسکول کو بی ایس سی این کے لئے اپ گریڈ کرنے کے لئے پاکستان نرسنگ کونسل نے باقاعدہ منظوری دے دی۔ ساتھ ہی 50 سیٹیں بھی مختص کردی گئیں، لیکن خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم نے ایک ہی دورہ میں اسے مسترد کردیا۔ اس کے برعکس پرائیویٹ سیکٹر میں بغیر تاخیر کی رجسٹریشن اوراجازت نامے جاری کردئے جاتے ہیں۔ اس وقت صوبے کے تمام سرکاری نرسنگ اسکول کو کالج کا درجہ دیا گیا ہے، لیکن سوات کے گورنمنٹ نرسنگ اسکول کو کالج کا درجہ دینے کی بجائے مستردکردیا گیا ہے، جوکہ ملاکنڈ ڈویڑن کے 9 اضلاع کی طالبات کے ساتھ ناانصافی ہے۔ حالانکہ سوات نرسنگ کالج کے لئے معقول انتظامات موجود اور عمارت بھی دستیاب ہے۔ مزید تعمیرات کے لئے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سال داخلہ کے بھی انتظامات کئے گئے تھے، مگر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے اسے مستردکردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔