(باخبر سوات ڈاٹ کام) تنظیم اساتذہ پاکستان نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کبل چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صوبائی صدر سید محمد شاہ باچا اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت، پاکستان کی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے سرکاری ملازمین اور خاص کر اساتذہ کا استحصال کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سالانہ اینکریمنٹ اور پنشن کا خاتمہ ان کو منظور نہیں۔ ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے، تو پورے ملک کے اساتذہ اسلام آباد جانے اور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
Swat
