(باخبر سوات ڈاٹ کام)کراچی کے اسٹریٹ کرائم والے گروہ کو سوات پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس پی شاہ حسن کے مطابق کانجو ٹاؤن شپ میں چوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا، جس پر ایس ایچ او کانجو مجیب عالم خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے تفتیش کے بعدکراچی سے تعلق رکھنے والے ظاہر شاہ اور قریبی ملک سے تعلق رکھنے والے محمد علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
Swat
