Swat

موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ہمایون خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبا ئی صدر ہمایون خان نے کہاہے کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ کارکنوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی عوام کی بڑی قوت ہے۔ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے۔ کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہئ سوات کے دوران خوازہ خیلہ میں اپر سوات کے صدر محمد شاہی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ کارکنوں نے صوبائی صدر کو مختلف مسائل اور تحفظات سے آگا ہ کیا۔صوبائی صدر ہمایون خان نے کہاکہ کارکنوں کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور بہت جلد اپرسوات کی سطح پر ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔