Swat

جماعت اسلامی سوات کی مختلف تحصیلوں میں یومِ تاسیس کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سوات کی مختلف تحصیلوں میں یومِ تاسیس منایا گیا۔ ا س سلسلے میں مینگورہ شہر، تحصیل بابوزئی، تحصیل بریکوٹ،تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل چارباغ میں مختلف مقامات پر اجتماعات منعقد ہوئے۔ اجتماعا ت سے جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید بختیار معانی، جنرل سیکرٹری عبدا لواسع، ضلعی امیر محمد امین اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقر رین نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت قائم کرنا اور پاکستان کو جمہوری اور پُرامن ذرائع سے اسلامی فلاحی مملکت بناناہے۔ جماعت اسلامی نے ملک کی بقا کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کی تاریخ کا قوم کی خدمت کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔