Swat

امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ سے کروڑوں کا نقصان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ مالم جبہ میں امیر مقام کی رہائش گاہ میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، سابق ایم این اے اخون زادہ چٹان سمیت درجنوں کی تعداد میں مہمان موجود تھے کہ رات کو بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چوتھے منزل پر آگ لگ گئی، جس نے تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہاں موجود مہمانوں کو ملازمین نے ریسکیو کرلیا۔ رہائش گاہ میں زیادہ تر لکڑی کا کام ہونے کی وجہ سے آگ نے تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دونوں منزل جل کر خاکستر ہوئے، جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ مقامی لوگوں، پولیس اور ریسکیواہلکاروں نے بعد میں آگ پر قابو پالیا۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر امیر مقام نے مشرق کو بتایا کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمارتیں دوبارہ تعمیر ہو جاتی ہیں لیکن انسان واپس نہیں آتے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔