Swat

مولانا طارق جمیل کا فائیو سٹار پی سی ملم جبہ کا افتتاح

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سطحِ سمندر سے 9200 فٹ بلندی پرفائیو سٹار ہوٹل ”پی سی ملم جبہ(پرل کانٹی نینٹل)کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل نے ہوٹل کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیمسن گروپ آف کمپنی کے سی ای اُو وسیم الرحمان اور پی سی ملم جبہ کے جی ایم عقیل عباسی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد مولانا طارق جمیل نے دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملم جبہ سیاحوں کے لیے جنت ہے۔ اللہ تعالی نے اس وادی کو بہت خوبصورت بنایا ہے۔ اس وجہ سے سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔سیمسن گروپ کے چیف ایگزیکٹو وسیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی نے سیاحوں کی سہولیات کے لیے بین الاقوامی معیار کی چیئرلفٹ، ماؤنٹین پارک،بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین ہوٹل اور اسکی کے لیے انٹر نیشنل اسکی ریزارٹ قائم کیا جس سے نہ صرف علاقے میں سیاحت کو فروغ ملا بلکہ یہاں کے ہزاروں بے روزگار نوجوا نوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔