Swat

وزیر اعلیٰ کے پی کا دورہ زبانی جمع خرچ نکلا، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ محمود خان کا دورہئ سوات زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ دریائے سوات کو سیلابی صورتحال سے بچانے کیلئے کراچی جیسے بڑے پیکیج کی ضرورت ہے۔ دریائے سوات کے دونوں اطراف مضبوط پشتے بناکر دریا کو محفوظ اور سیاحت کے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ حکومت کے پاس سوات کے مسائل کے حل کیلئے کوئی وژن اور مؤثر منصوبہ بندی نہیں۔ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی صرف اپنی حلقے تک محدود ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار امیر جماعت اسلامی سوات محمد امین نے جماعت اسلامی سوات کے ضلعی دفتر سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں جنگلا ت کو بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے جس سے دریا کے کنارے غریب لوگوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔