(با خبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج خوازہ خیلہ اشفاق علی حیدر نے قتل کے ایک مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے کی سزا سنادی۔ مقتول کی بیوہ کی جانب سے پبلک پراسیکوٹر فرمان اللہ اور ملزم کے وکیل کی جانب سے اس کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر جج نے فیصلہ سنادیا۔ ملزم جعفر خان ساکن ٹوپسن خوازہ خیلہ نے گھریلو تنازعہ پر 13 جون 2019ء کو رات کو گل محمد کے گھر جاکر ان کو قتل کیا تھا۔
Swat
