(باخبرسوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک اور معیشت کو اپنی نا اہلی کی وجہ سے ڈبو دیا ہے۔ معاشی بد حالی کی وجہ سے غریب عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنبدہ میرہ اور ملوک آبادمیں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
