Swat

پی پی سعید نعیم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے دفتر میں منعقد

(با خبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات سعید نعیم خان کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی ماہانہ اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر پی پی نثار عالم خان، محمد ذوالفقار، ڈپٹی پی پی رفیع اللہ، اے پی پی فواد احمد، عبدالواحد، شہزاد خان، عطاء الرحمان، مختار خان اور ضلع بھر کے محکمہئ پولیس کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پراسیکوشن کے باہمی تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پولیس اور پراسیکوٹر کو تفتیش میں مرکزی کردار کی حیثیت حاصل ہے۔ لہٰذا پراسیکوٹر اور انویسٹی گیشن آفیسرز کی میٹنگز انتہائی ضروری ہوتی ہیں، تاکہ تفتیش کی خامیوں اور غلطیوں کا تدارک اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔