Swat

ایلم سکاؤٹس اوپن گروپ کی مینگورہ خوڑ کی صفائی

(با خبر سوات ڈاٹ کام) ایلم سکاؤٹس اوپن گروپ کے نوجوانوں نے مینگورہ خوڑ نزد تھانہ مینگورہ اور ارد گرد کے علاقے میں خوڑ کے کناروں میں سیلاب اور زیادہ پانی کی وجہ سے متاثرہ پودوں اور درختوں کی صفائی مہم شروع کردی۔ نوجوانوں نے درختوں اور پودوں کے ساتھ لپٹے ہوئے پلاسٹک بیگ، گندے کپڑے اور ددیگرگند کو صاف کرناشروع کردیاہے۔ ایلم سکاؤٹس کے رکن لقمان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی نشان دہی پر انہوں نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ خوڑکے پودوں کی صفائی شروع کی، تاکہ لگائے ہوئے پودے نمو پاسکیں اور ماحول کی تازگی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔