(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح سوات میں بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کی پنج روزہ مہم کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب گل کدہ سیدوشریف سوات میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان، ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان یوسف زئی، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی ایچ او سوات محمد اکرم شاہ، پولیو کے ضلعی سربراہ سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہئ صحت کے افسران اور اہل کاروں نے شرکت کی۔ تقریب کو بتایا گیا کہ سوات میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 81 ہزار بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے 367 ایریا انچارج اور 83 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکی زیرِ نگرانی 1722ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔
Swat
