(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان اور افغانستان کے لئے سویٹیزر لینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجٹ نے سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا اور اوشوہوٹل میں قیام بھی کیا۔ انہوں نے اوشو ہوٹل میں پودہ لگاکر شجر کاری بھی کی۔ پاکستان بوائے سکاؤٹس کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ، حاجی شہزاد اور دیگر افراد سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر سویٹیزر لینڈ کے سفیر نے سوات کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ سوات واقعی مشرق کا سویٹیزر لینڈ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ سوات آئیں اور یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوں۔
Swat
