(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں ہاتھ دھونے والے واٹر ٹینکوں کو شہر سے ہٹا دیا گیا۔ کورونا وائرس کے بعد محکمہ نے شہر کے بیشتر مقامات پر یہ ٹینک لگائے تھے۔ ہر صبح ان ٹینکرزکو پانی سے بھرا جاتا تھا اور ساتھ میں صابن بھی رکھا جاتا تھا۔ اس سلسلے میں جب واسا کے حکام سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں کہا کہ واٹر ٹینک اور صابن ان کو ”یونیسف“ نے دیا تھا۔ سکول کھلنے کے بعد یونیسف کے حکام نے ان ٹینکس کو سرکاری سکولوں میں لگانے کا کہا، اب انہیں سکولوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Swat
