Swat

محکمہئ وائلڈ لائف کی کارروائی، عقاب اورباز پکڑنے والا گروہ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہئ وائلڈ لائف نے قیمتی عقاب اور باز پکڑنے والے گروہ پر چھاپا مارکر ان سے9 عقاب برآمد کرلیے۔ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ وائلڈ لائف ملاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی کنزر ویٹر عبدالغفور کے مطابق چارسدہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے لنڈاکے کی پہاڑی پر خیمہ لگایا تھا جن میں نو عقاب موجود تھے۔ وہ ان بازوں کو پکڑنے والے تھے جن کی قیمت 40 سے50 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع پر جب ہماری ٹیم نے چھاپا مارا توایک ملزم ظفر خان ساکن چارسدہ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ خیمہ سے 9 عقاب اور عقاب اور بازکو پکڑنے والے آلات برآمد کئے۔ برآمد ہونے والے عقابوں کو بعد میں اے سی بریکوٹ اور پولیس کی نگرانی میں آزاد کردیا گیا۔اُن کے مطابق ان عقابوں کو ملزمان متحدہ عرب امارات سمگل کرنے والے تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔