Swat

کالاکوٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقے نوخارہ میں کالاکوٹ پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے 2نوسربازوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کالاکوٹ سرباز خان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ اور گردونواح میں ملزمان فضل توا ب اورمحمد زاہد ساکنان نوخارہ لوگوں کو ورغلاکر ان سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے نام پر لوگوں سے 150 روپے بٹوررہے تھے۔ عوامی شکایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔