(باخبر سوات ڈاٹ کام) لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن سوات کی صدر ناہید بہادر نے کہاہے کہ بنوں میں دورانِ ڈیوٹی لیڈی ہیلتھ ورکر زپر قاتلانہ حملہ او ر تشدد قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ڈیوٹی کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتار کرکے اُن کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر ملزمان کو سزا نہ ملی، تو پورے صوبے کی لیڈی ہیلتھ ورکرز آنے والی پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گی۔
Swat
