Swat

ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن سوات کا اہم اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن پاکستان سوات کی کابینہ کا اجلاس زیرِ صدارت صدر ڈاکٹر علاؤالدین منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سینئر نائب صدر رحیم بہادر نے کہا کہ 2017ء میں صوبائی حکومت نے ڈرگ ایکٹ1976ء کے سیکشن44کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈرگ رولز 1982ء میں ترامیم کیں۔ ان ترامیم کا مقصد یہی تھا کہ عوام کو فارمیسی یا میڈیکل سٹور پر ادویہ ایک مستند، پیشہ ور اور ادویہ کے بارے میں علم رکھنے والے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ فرد کے ذریعہ میسر ہو۔ جو جعلی ادویہ کی روک تھام، مریض کو نسخے کے مطابق ادویہ کی فراہمی اور ادویہ کی درست وقت پر درست مقدار کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام کو ادویہ کے بارے میں مکمل رہنمائی میں تمام تر معلومات باہم فراہم کرے۔ لیکن چند مفاد پرست عناصر کے ایما پر ڈرگ رولز ترامیم 2017ء کو اس کی اصل روح میں نافذ نہیں کیا گیا اور چھوٹ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوات ڈرگ رولز 2017ء پر حکومت کی کسی بھی چھوٹ کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں۔ نیز اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔