(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ارشد اقبال ولد سکندر شاہ ساکن سرسینئی حال کوزہ بانڈئی کی لاش کھیتوں سے ملی جن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مقتول ایک دن قبل گھر سے لاپتا تھا جن کی گمشدگی کی رپورٹ ان کے رشتہ داروں نے مقامی تھانہ میں درج کی تھی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
