Swat

دھرنوں کے بے تاج بادشاہ سپین خان نے مہنگائی کے خلاف بھی دھرنا دے دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دھرنوں کے لئے عالمی سطح پر مشہور سپین خان نے مہنگائی کے خلاف مینگورہ شہر میں ایک اور دھرنا دے دیا۔ سپین خان اب تک عوامی مسائل پر سیکڑوں کی تعداد میں دھرنے دے چکے ہیں۔ ہر رات کسی نہ کسی کیبل آپریٹروں کے براہ راست پروگرام میں بھی بطور مہمان موجود ہوتے ہیں۔ لوگ ان کی گفتگو سے محظوظ ہوتے ہیں۔ سپین خان نے آخری بلدیاتی انتخابات میں اوڈیگرام سے جنرل کونسل کا الیکشن لڑا تھا اور مختلف جلسوں میں تقریر کے دوران انہوں نے سیدو شریف ائیر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھولنے، کالام تک ریلوے لائن اور موٹر وے کی تعمیر، دریائے سوات پر مختلف مقامات پر پلوں کی تعمیر، سیدو شریف اور اوڈیگرام کے درمیان پہاڑ میں ٹنل بنانے، بچوں کے لئے مفت دودھ اور نجی سکولوں میں بچوں کی مفت پڑھائی کے وعدے کئے تھے۔ سپین خان جنرل کونسلر منتخب ہوگئے، تو دھرنوں سے خطاب میں اپنے وعدوں کے بارے میں کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں قصداً ان کو اختیارات نہیں دے رہیں، جس پر انہوں نے دونوں حکومتوں کے خلاف بھی دھرنا دیا تھا۔ جمعہ کو ادویہ اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے خلاف بھی انہوں دھرنا دیا۔ حکومت کو دھمکی دی کہ اگر ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیا گیا، تو اس کے خلاف وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایک اور دھرنا دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔