(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی سیاحتی علاقہ مدین میں دریائے سوات کے درمیان میں تحریک انصاف پشاور کے ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کے تعمیر کردہ گھر کو انتظامیہ نے مسمار کردیا۔ سوات میں حالیہ سیلاب کے بعد وزیر اعلیٰ کے دورہئ سوات کے موقع پر مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ان کو اپنی انتقال کردہ زمینوں پر گھر بنانے کی اجازت نہیں۔موسم سرما میں جب دریا میں پانی کی سطح کم ہوتی ہے، اس وقت ایم این اے نے دریا کے درمیان میں گھر تعمیر کیا اور انتظامیہ نے ان کو کچھ نہیں کہا جس پر وزیر اعلیٰ نے تمام تجاوزات کو گرانے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضا کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے مدین کے مقام پر دریائے سوات میں گھر بنا رہے تھے، مگر اب تجاویزات ہٹانے پر کسی سے سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
Swat
