Swat

شاہ ڈھیرئی،نامعلوم ملزمان کی گھر کے اندر فائرنگ،خاتون زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں خاتون کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون خانہ مسماۃ (ن) زوجہ گل نواب پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال کبل منتقل کردیا گیا۔ وجہئ عداوت فوری طور پر معلو م نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔