(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر سیاسی غلاموں کی حکومت ہے۔ جماعت اسلامی قومی غلاموں کے خلاف جد و جہد جاری رکھے گی۔ اپوزیشن اور ان کی ڈیموکرٹک موومنٹ حقیقت میں حکومت کی سہولت کاری کا کردا ر ہیں۔ پارلیمنٹ کو ربر سٹیمپ بنا دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی لیڈر شپ ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کی لیڈر شپ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک کی خود مختاری اور قو م کی آزادی کو آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے۔ ان کی مرضی کی قانون سازی ہو رہی ہے۔ حکومت کا یہ کردار انتہائی دل خراش اور افسوس ناک ہے۔ ان خیا لات کااظہار انہوں نے جماعتِ اسلامی سوات کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی اجتماعِ ارکان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجتماعِ ارکان سے مرکزی قائدین حافظ ساجد انور، اظہر اقبال، زبیر منصوری، ضلعی امیر محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Swat
