Swat

کوزہ بانڈئی، قتل ہونے والے معلم کی کیس میں بیوی اور اس کا کزن ملوث

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کوزہ بانڈئی میں قتل ہونے والے معلم کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ قتل میں اس کی بیوی اور اس کا کزن ملوث نکلے۔ ایس ایچ او مجیب عالم خان کے مطابق 32 سالہ معلم کو گذشتہ روز قتل کیا گیا تھا جس کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔ پولیس نے اندھے قتل میں تفتیش شروع کی اور بیوی کے موبائل کے ”سی ڈی آر“ سے ملزم تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سالہ ملزم طلحہ مقتول کی بیوی مسماۃ (س) کا کزن تھا۔ دونوں کے درمیان تعلقات تھے۔ مقتول کی بیوی کے ایما پر ملزم نے اس کے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لئے قتل کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔