Swat

سوات مدین، نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک اور بچہ تشدد کے بعد قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین میں نامعلوم افراد نے والدین کے دس سالہ اکلوتے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ مجیب عالم ساکن مدین مدرسہ گیا تھا، شام تک واپس نہیں آیا۔ نتیجتاً والد نے تھانہ میں رپورٹ درج کی۔ تلاش کے دوران بچے کی لاش کالاگے کے مقام پر کھیت سے ملی، جس کو نامعلوم افراد نے پتھر کے وار کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔گذشتہ روز بھی اس علاقہ میں ایک بچے کو زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔