Swat

سوات میں بھی عالمی یومِ قلب منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عالمی یومِ قلب منایا گیا۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے اپنے خطاب میں سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبدالہادی نے کہا کہ عالمی دن برائے قلب منانے کا مقصد دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر، شوگر اور فالج کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لیے عوامی آگاہی نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ہم ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ امسال قومی ادارہئ صحت کا سلوگن ہے، دل کی حفاظت کے لیے دل کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے ورزش نہایت ضروری ہے۔ دل، شوگر، بلڈ پریشر اور فالج جیسے امراض سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ آدھے گھنٹے تک واک کرنا ضروری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔