(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن خیبرپختونخوا اکبر علی خان نے ڈسٹرکٹ پراسیکوشن آفس سوات کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر پراسیکوشن ملاکنڈ سید امجد علی شاہ بھی موجود تھے۔ ڈی جی پراسیکوشن نے سوات آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ان کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ان کی طرف سے زیر پیروی مختلف مقدمات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ پراسیکوشن آفیسر سوات سید نعیم خان نے ڈی جی پراسیکوشن کو اپنے دفتر کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اپنے دفتر کو درپیش مسائل اور اس سے متعلق معاملات ڈی جی کے نوٹس میں لائے اور اپنے زیر سایہ ملازمین کی گذارشات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔
Swat
