(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی میں کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتارموٹر کار نے سڑک پار کرنے والے پانچ سالہ سیدمحمدولداختر سید کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور انعام اللہ ولدسرفراز سکنہ شوخدڑہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Swat
