Swat

سوات، ڈرگ انسپکٹر کے ناروا رویے کے خلاف کیمسٹ کا احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈرگ انسپکٹر کے خلاف کیمسٹ سڑکوں پر نکل آئے اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیات میں احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی سے اپنے خطاب میں سوات کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ساجد امان نے اپنے خطاب میں الزام لگایا کہ موجودہ ڈرگ انسپکٹر کا تبادلہ پشاور ہو چکا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی پیسے نہ دینے والی دکانوں کو سیل کر رہا ہے۔ گذشتہ روز بھی سنٹرل ہسپتال کے سامنے انہوں نے متعدد قانونی کیمسٹوں کی دکانوں کو سیل کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت کرے کہ وہ پشاور میں چارج سنبھالیں اور سوات میں ایماندار انسپکٹر کو تعینات کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔