(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام کے لویہ جرگہ جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی نمائندگی ہے، نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نمازِ جمعہ کے بعد مال روڈ پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں علاقہ کے مشران نے کہا کہ بحرین تا کالام 12 عدد زیرِ التوا پلوں کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔ سوات کوہستان میں منشیات، سودی کاروبار اور انڈرپلے کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ہائیر سیکنڈری سکول کالام سمیت تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔ کالام کے لئے منظور شدہ ڈگری کالج پر فوری کام شروع کیا جائے۔ مٹلتان اور بحرین درال ہائیڈرل پاؤر میں کالجز، ہسپتال، پارکس اور دیگر معاہدوں کی پاسداری کی جائے۔ کالام تا چکدرہ منظور شدہ ایکسپریس وے پر کام شروع کیا جائے۔ مظاہرین نے دو ہفتے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے اگلا احتجاجی مظاہرہ نشاط چوک مینگورہ میں کرنے کا اعلان کردیا۔
Swat
