(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ گجر گبرال میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول طوطی ولد خیراتی کے بھائی مومن خان نے بتایا کہ ہم کسی کام سے جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان جاوید، حیات ولد تاجبر اور حضرت نبی ولد جعفر موجود تھے جن میں جاوید نے ہم پر فائرنگ کی جس سے طوطی جاں بحق ہوگیا اور ہم بچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Swat
