Swat

ملاکنڈ ڈویژن، سرچ آپریشن، 76 اشتہاری ملزمان گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 76 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران 789 مشتبہ افراد بھی حراست میں لے لئے گئے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجازخان کے مطابق کارروائی سوات سمیت ڈویژن بھر کے اضلاع میں کی گئی۔ اس دوران پولیس نے 16 عدد کلاشنکوف، 16 عدد رائفل، 263 عدد پستول، 112 عدد شارٹ گن، 1308 عدد کارتوس اور 1مارٹر گولہ بھی برآمد کرلیا۔ اس دوران 336 لیٹرشراب بھی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔