(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کبل میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔ ریونیو دربار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ، تحصیلدار و نائب تحصیلدار کبل، گرداور، متعلقہ پٹواریان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمع بندی، حد براری، ریکارڈ کی درستی اور معاملاتِ مالیات سے متعلق درپیش مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کئی مسائل موقع پر حل کئے۔ بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے پٹواریوں اور افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Swat
