Swat

آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل سوات کا اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل سوات نے 14 اکتوبر کو اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایپکا سے علی رحمان، آپا کے؎ صدر حاجی فضل معبود خان، واسا صدر، محمد رازق، رشید علی، برکت علی، حافظ محمد علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کے تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں ہمارا دھرنا جاری رہے گا اور حقوق کے حصول تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔