Swat

تاجروں نے ڈی سی سوات کے طلب کردہ اجلاس کو صفر سے ضرب دے دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر کی طلب کردہ ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کے اجلاس سے تاجروں نے بائیکاٹ کردیا۔ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات نے پرائس ریویو کمیٹی کااجلاس تقریباً ڈیڑھ سال بعد طلب کیاتھا، جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر جو کہ 1988ء سے تسلسل کے ساتھ پرائس ریویو کمیٹی کے ممبر چلے آرہے ہیں، کو اجلاس میں نظراندازکیاتھا۔ نتیجتاً تاجروں کی تمام تنظیموں نے بائیکاٹ کردیااورکوئی بھی نمائندہ اجلاس میں شرکت نہیں ہوا۔ ڈی سی سوات نے کافی دیرتک ان کاانتظارکیا لیکن انہوں نے اجلاس کابائیکاٹ کرکے عبدالرحیم کے ساتھ یکجہتی کامظاہرہ کیا۔ اس سلسلے میں تاجروں کا اجلاس بھی منعقد ہواجس میں ڈی سی سوات کے رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کے فوری تبادلے کامطالبہ کیاگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔