(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمدپر مشتمل ڈویژن بنچ نے قتل کے مقدمہ میں سزایافتہ خاتون سمیت دو ملزمان کی سزا کالعدم کرکے بری کردیا۔ ملزم گلزار کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان، ملزمہ مسماۃ مسلمہ کی جانب سے ریاض خان بونیری اور مقتول کی جانب سے بدیع الزمان ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عدم ثبوت پر ملزمان کو بری کردیا اور پولیس کی ناقص تفتیش پر اظہارِ برہمی کیا۔ ملزم گلزار عالم ساکن نگری ضلع بونیر پر الزام تھا کہ اس نے ملزمہ سے مل کر اس کے خاوندمکرم کو اس وقت کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا تھا، جب وہ قریبی جنگل سے لکڑیاں لا رہا تھا۔ اس کی ایف آئی آر 19 جولائی 2017ء کوتھانہ نگری بونیر میں درج کی گئی تھی۔ جرم ثابت ہونے پر سیشن جج بونیر نے 21 مئی 2019ء کو ملزم گلزار عالم کو سزائے موت اور ملزمہ مسلمہ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
Swat
