Swat

ٹریکنگ کے دوران لاپتا نوجوان کی لاش سوات دیر کی سرحد سے بر آمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور دیر کی سرحدپر ٹریکنگکے دوران لاپتا ہونے والے پشاور کے ٹریکنگ کے شوقینمحمدمنیب خٹک کی لاش تل درہ سے مل گئی۔ محمد منیب خٹک 15 ستمبر کو ٹریکنگ کے لئے روانہ ہوئے بعد میں اس کا گھروالوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق نوجوان ٹریکرمحمدمنیب خٹک ولد سیدعلی شاہ سکنہ کرک حال حیات آباد پشاور گذشتہ ماہ 14 ستمبر کو کالام پہنچا تھا۔ 15 ستمبر کو وہ مشن پر روانہ ہوا۔ بعد میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ محمد منیب کی لاش گذشتہ روز سوات اور دیرکے سرحدی علاقے تل درہ سے مل گئی۔ اطلاعات کے مطابق محمد منیب خٹک ٹریکنگ کے دوران پہاڑی سے گرکر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی لاش کو دیر منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔