(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ خونہ چم میں نئی قسم کے نشہ نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ 18 سالہ محمد انس خان کے والد فدا حسین جو عرب امارات میں نوکری کرتا ہے، نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو مقامی نوجوانوں نے ایک نشے کا عادی بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس نشے میں پاکستان میں تیار ہونے والے انرجی ڈرنک میں ایک کھانسی کے سیرپ کا کچھ حصہ اور آرام کے لئے استعمال ہونے والی چند گولیاں شامل کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ان کے بڑے بیٹے انس خان کو وہ نشہ پلایا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ان کی رپورٹ پر پولیس نے پوسٹ مارٹم میں نمونے حاصل کرلیے جن کو فرانزک رپورٹ کے لئے بھجوا دیا گیا۔ رپورٹ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ بچے کے والد نے پولیس سے اپیل کی کہ ان کا بڑا بیٹا تو جان سے گیا لیکن خدا کے لئے خونہ چم اور سیدو شریف کے دیگر بچوں کو بچا یا جائے۔
Swat
